0

قسمت کی دیوی پاکستان پر مہربان بڑے صوبہ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ملک خود کفیل ہو گیا

کراچی(ویب ڈسیک)صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے،ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی

۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، ابتدائی جانچ میں 7.08 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملی ہے۔ترجمان نے کہاکہ کنوئیں سے 0.55 بیرل یومیہ خام تیل ملا ہے، یہ کامیابی نئی دریافت پر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں