0

بیرون ملک سے آنے والے خبردار ہوشیار ایئرپورٹ پر مریضوں کو پکڑنے کیلیے انوکھا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے آنے والے مہلک وائرس کے مریض پکڑنے کےلیے انوکھا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سراغ رساں کتے ‏ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے۔یہ فیصلہ جعلی رپورٹس سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے ‏بعد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے اور سراغ رساں ‏کتے ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے۔

پاک فوج ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی، سراغ رساں کتے12مئی سےتعینات ‏ہوں گے، اسلام آبادایئرپورٹ انتظامیہ نےاےسی سی ٹیم کوداخلےکی اجازت دے دی ہے۔وزارت صحت کی 4رکنی ٹیم اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ہوگی، وزارت صحت کی ٹیم مشتبہ ‏مسافرسےکورونا ٹیسٹ کیلئےنمونہ لےگی۔ ایئرپورٹ پروزارت صحت کی ٹیم دوشفٹوں میں تعینات ‏رہےگی۔مختلف ممالک میں کتوں کوکورونامریضوں کی نشاندہی کی تربیت دی گئی ہے۔مختلف ممالک میں ‏ایئرپورٹ پرتربیت یافتہ کتوں سےمددلی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں