0

چار دنوں کی چاندنی پھر اندیری رات حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت کو پھر پر لگ گئے چینی مارکیٹ سے غائب گاہکوں کو کلو کلو کے حساب سے دی جانے لگی

لاہور +اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومتی دعوؤں کے باوجود بازار میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سستی چینی کے لیے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے بازاروں میں چینی غائب ہو گئی اور بڑی مشکل سے آدھا کلو چینی 85 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے جب کہ عام اسٹوروں پر چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ 65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لیے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جہاں خریدار کی انگلی پر نشان لگا کر چینی فروخت کی جارہی ہے۔ادھر اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی صارفین کی طرف سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ چینی مل رہی ہے مگر کلو دو کلو کے حساب سے جب کہ زیادہ کی طلب والوں کو انکار کر دیا جا ہے اس ضمن میں دکانداروں نے یہ بتایا ہے کہ چینی مارکیٹ میں دستہاب نہیں ہے اس لئے زیادہ گاہکوں کو زیادہ نہیں دہ سکتے.اسلام آباد کھنہ پل مارکیٹ میں موجود ایک صارف ظہیر حسین راجہ نے پاک اردو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے دکاندار سے 10 کلو چینی کی ڈیمانڈ کی جس پر دکاندار نے انہیں بتایا کہ آپ کو صرف پانچ کلو چینی مل سکتی ہے کیوں کہ چینی ماکیٹ میں دستیاب نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں