0

قیدیوں کو لیجانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار انتہائی افسوس ناک خبر آگئی ہر طرف چیخ و پکار

لیہ(اعجاز جوئیہ)لیہ میں قیدیوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اس واقعہ میں قیدیوں سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس وین میں قیدیوں کو مظفرگڑھ سے لیہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وین چوک اعظم بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو گئی حادثے میں 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 5 زخمی ہو گئے، حادثے میں 23 قیدی بھی زخمی ہوئے۔جان کی بازی ہارنے والوں میں پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل سبحان اور قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں