1,603

ان ان ملکوں کے لوگ 23 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے بڑی پابندی عائد کع دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کرورونا سے شدید متاثر ملکوں سے مسافروں کے پاکستان آنے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔
کورونا ایس اوپیز کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہےجس کا اطلاق 23 مارچ سے 5 اپریل تک ہو گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ملکوں ( جن میں برازیل، کولمبیا، پیرو، گانا، تنزانیہ اور زمبیا سمیت دیگر شامل ہیں) کے مسافروں پر پاکستان کے سفر پر پابندی ہو گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری اے میں شامل 20 ملکوں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا، کیٹگری اے میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، میانمار، نیوزی لینڈ، سنگاپور، سعودی عرب اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ملکوں کے مسافروں کے لیے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو کٹیگری سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں دیگر ممالک بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں