7,477

پیر سے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن؟ وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آبا(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم وضاحت کردی۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہو ے شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک پر اپنا خاص کرم کرے، قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی میں نے لال حویلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’کرونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے‘۔شیخ رشید نے وضاحت کی کہ اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیونکہ ہمارے پاس اب ویکسینیشن، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں