1,514

میٹرک ، انٹرمیڈیٹ امتحان کے لئے نیا شیڈیول جاری طلباءکے لئے بڑی خبر

راولپنڈی(عاقب جاوید ) میٹرک ، انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ پنجاب بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔ میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اورپارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں