0

شہری راشن پانی کا انتظام کر لیں‌ اسلام آباد کے مزید 2 علاقے سیل کر دیے گئے

اسلام آباد+راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد اور لاہور سمیت 7 شہروں میں تعلیمی ادارے آج سے 15 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے پر اسلام آباد کے مزید 2 علاقے بھی سیل کیے گئے ہیں جب کہ لاہور، گجرات ، گوجرانوالا اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ادھر پنجاب کے 6 اضلاع میں تمام پارکس اور کاروباری مراکز آج سے شام 6 بجے بند ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں