0

پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی پارٹی کا اثاثہ اور ذولفقار بھٹو،بے نظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھی انتقال کر گئے

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا نے ایک اور سیاستدان کی زندگی کا خاتمہ کردیا، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کووڈ کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق یپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کرونا کے باعث انتقال کرگئے، پیر نور محمد جیلانی کووڈ کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔نورمحمدجیلانی تھر پارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں انہوں نے موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کو تھرپارکر کے حلقے این اے 221 پر شکست سے دوچار کیا تھا۔دوسری طرفوزیراعلیٰ سندھ نے ایم این اے پیر نور محمد جیلانی کے وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی مرحوم کی خدمات کی ہمیشہ معترف رہےگی۔گزشتہ گئی ہفتے سے کرونا وائرس کا شکار تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں