67

کورونا وائرس سے ملک میں ایک دن میں اتنی اموات کہ جان کر ہر پاکستانی پر سکتہ طاری ہو جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 526، سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 1مریض ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں