0

علی موسی گیلانی کی گرفتاری ، بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی موسی گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے۔علی موسی گیلانی کی گرفتاری پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم ملتان جلسے کے حوالے سے سرگرم علی موسٰی گیلانی کی گرفتاری اظہار ہے کہ حکومت بوکھلاگئی، یہ جان چکے ہیں کہ عوام سلیکٹڈ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور 30نومبر کو جو بھی ہو، ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں