70

وزیراعظم کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد اتحادیوں کے گلے شکوے دوراکھٹے چلنے کا عزم

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی رہائش گاہ جاکر ان کی خیریت دریافت کی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما پرویزالٰہی،چودھری شافع حسین اور چودھری سالک نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں