0

کیا پاکستان کو آئی ایم ایف کی مزید ضرورت ہے حکومت نے واضح کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بتایا ہے کہ ہمیں پروگرام کی ضرورت ہے۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر وقار مسعودخان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری مجبوریوں کو سمجھا جائے، پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے، پاکستان کی معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان آئے گا، یہ طے ہونا باقی ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کرے گا یا ورچوئل جائزہ لے گا، ہر قسم کی خرید و فروخت کی معلومات ٹیکنالوجی کی مدد سے ایف بی آر کو مل گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں