0

عمران خان چھا گئےکامیاب حکمت عملی پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے اور سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے. پاکستان کورونا پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا ہے ورلڈ اکنامک فورم نے”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے“ منانے کا اعلان کیا ہے وزیراعظم عمران خان کورونا سے بچاﺅ کی حکمت عملی سے عالمی معاشی فورم کو آگاہ کریں گے.
عالمی فورم نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کی بہترین حکمت عملی کرنے پر پاکستان کامیابیوں میں سب پر سبقت لے گیا ہے. کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے آج 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کیا ہے صدر ڈبلیو ای ایف وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے لائیو انٹرویو بھی کریں گے جس کے دوران دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی وزیراعظم عمران خان سے سوال کرسکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں