0

اپوزیشن کی جلسے موخر کرنے کی پیشکش پر وفاقی حکومت کا جواب آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف پیسہ بچانا ہے ، میرا نہیں خیال وزیراعظم عمران خان حزب پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو فون کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ موجود ہے اپوزیشن کی طرف سے اس پلیٹ فارم پر وزیراعظم کو تجاویز دی جا سکتی ہیں لیکن پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا کوئی ایسا ایجنڈا نہیں ہے جس پر وہ کسی قسم کی تجاویز دیں کیوں کہ حزب اختلاف کے رہنما تو صرف یہ کہتے ہیں کہ ان کا پیسہ بچاؤ اور یہ ہی ان کا ایجنڈا ہے ، اس صورتحال میں حزب اختلاف کی کورونا سے متعلق حکومت کے پاس پالیسی نہ ہونے کی بات بچگانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں