0

وزیر اعظم عمران خان یہ کام کریں تو جلسے مؤخر ہو سکتے ہیں ؛اپوزیشن نے جلسے مؤخر کرنے کیلئے حکومت کو بڑی پیشکش

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن نے جلسے موخر کرنے کے لیے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی ہے، پی پی رہنما مصطفیٰ کھوکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کورونا کی صورتحال میں بھی جلسے جلوس کرنے پر بضد ہے جب کہ حکومت وبائی صورتحال میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہئیے کہ وہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں