0

ہراسگی کا شکار لیڈی پولیس اہلکار کی سن ہی لی گئ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں انکروچمنٹ پولیس کی لیڈی اہلکار افشاں کو ہراساں کرنے کے معاملے کا صوبائی وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انکروچمنٹ پولیس کے 2 افراد پر لیڈی کانسٹیبل کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے ہدایت کر دی ہے کہ ڈی جی انکروچمنٹ شفاف انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں