0

حکومت نے قومی ائیرلائن کے ملازمین پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن میں سیاسی بنیادوں پر زائد از ضرورت سٹاف بھرتی کیا گیا۔7ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرناہے،سیاسی بنیادوں پر غیرضروری سٹاف بھرتی،جن لوگوں کو نکال رہے ہیں انکو مطمئن کرینگے، یہ بات وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سات ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 14 ہزار ملازمین ہیں، جن لوگوں کو نکال رہے ہیں ان کو مطمئن کریں گے۔وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے ،جلد تعیناتی کر دیں گے،چھ سو امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جس میں سے 18 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیا لیکن وہ مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترے۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے حوالے سے جو ابتدائی رپورٹ پارلیمنٹ میں دی اس پر قائم ہوں۔جو کہتا ہے رپورٹ غلط ہے اور جس نے یہ رپورٹ بھیجی ان کے خلاف ایکشن ہوناچاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں