0

گلگت، خواتین و ٹیکنوکریٹس کی سیٹوں کا اعلان، تحریک انصاف کی مجموعی کتنی سیٹیں ہو گئیں؟ کپتان خوشی سے نہال

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سرکاری نتائج کے بعد ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ٹیکنوکریٹس کی 3 اور خواتین کی 6 مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے جاری کیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مل گئیں جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اکبر علی اور فضل رحیم جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام شہزاد ٹیکنوکریٹس نشست پر منتخب ہوئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 4 پی ٹی آئی کو ملیں جبکہ ایک مخصوص نشست پیپلزپارٹی اور ایک ن لیگ نے حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں