0

بلوچستان کی تاریخ کی پہلی خاتون اے ایس پی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر پری گل ترین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کوئٹہ کینٹ تعینات کردیا گیا۔پری گل ترین بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر تعینات ہوئی ہیں۔پری گل کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے اور وہ میں سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان پاس کرکے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل ہونے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نئی تاریخ لکھی گئی ہے، پشین سے تعلق رکھنے والی پری گل 2017 میں مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) پاس کرکے پولیس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں