0

بابراعظم نے پہلی کٹ کیسے خریدی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شروع میں میرے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے، والدہ نے کچھ پیسے جوڑے ہوئے تھے جن سے کٹ خریدی،نئی کٹ کیساتھ کھیلنے پر خوشی بیان نہیں کر سکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر بھی ہوں اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں، شروع میں میرے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے، میری والدہ نے کچھ پیسے جوڑے ہوئے تھے، میں نے کھیلنے کے لیے کٹ لینا تھی چنانچہ والدہ نے جو پیسے جوڑے ہوئے تھے، انہوں نے مجھے دے دیے تاکہ میں کٹ لے سکوں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ پیسے 3 سے 4 ہزار روپے تھے، اس رقم سے شاید 2 ہزار سے 2500 کا تو صرف بیٹ آ گیا تھا، جب میں نے پہلی مرتبہ نئی کٹ دیکھی اور اس کٹ کے ساتھ کھیلا تو اس کی خوشی بیان نہیں کر سکتا، شروع کے دو تین سال میں اسی کٹ کے ساتھ کھیلتا رہا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اس کٹ کو بہت سنبھال کر رکھا تھا لیکن اب مجھے یہ کٹ مل نہیں رہی، میں نے بہت تلاش بھی کی، کیریئر کے شروعات میں میری یہ ایسی یادیں ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھلا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں