0

متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کو نا قابل یقین خوشخبری سنا دی اب غیر ملکی سرمایہ کار…………کے بغیر کاروبار کر سکیں گے

ابو ظہبی (قاسم الطاف) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کفیل کے بغیر کاروبار کی اجازت دے دی۔متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کفالہ سسٹم ختم کردیا۔ غیر ملکی سرمایہ کار 100 فیصد ملکیت رکھتے ہوئے امارات میں اپنی کمپنی یا دفتر قائم کرسکیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس حوالے سے شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اور صنعتکار کسی قومیت کی پابندی کے بغیر امارات میں اپنی ذاتی کمپنی یا دفتر قائم کرسکیں گے ۔ کوئی کاروباری ادارہ چاہے تو امارات میں اپنی شاخ بھی کھول سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں