51

کروناوائرس کی دوسری لہر میں شدت شادی 9بجے ختم، بوفے اور بند جگہ تقریب پر پابندی عائ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )صوبہ سندھ میں کوروناکی دوسری لہر،محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تمام سرکاری ونجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے کر بند جگہوں پر شادی کیتقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔کھلے مقامات پرشادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہوسکیں گے-شادی کی تقریب رات 9 بجے ختم کرنا ہوگی-شادی کی تقریبات میں بوفے کی اجازت نہیں ہوگی،کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے آج سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈورڈائننگ پر پابندی عائد کردی، اب ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل کرائیں۔دوسری جانب ایس او پی نہ ماننے کے بھیانک نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنا اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دینے کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں