0

نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، میت کب پاکستان روانہ کی جائے گی‘لیگی کارکنوں کے لئے بڑی خبر

لندن (یاسرعلی خان) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جس کے بعد جمعرات کو لندن میں ان کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت کو جمعہ کے روز لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا ۔ میت کے ہفتہ کے روز تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں