کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی عائشہ زہری کا انتقال کل ہوا، ان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔ عائشہ زہری گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود عائشہ زہری کی طبیعت بہتر نہ ہوئی اور وہ انتقال کر گئیں
