0

کون سے ماسک کرونا کے خلاف زیادہ موثر ہوسکتاہے ؟

لندن(ویب ڈیسک)عالمی وبا کے دوران دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جاچکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں مختلف قسم کے فیس ماسک میں کون سے ماسک کروناوائرس کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں؟ کرونا کے آغاز کے بعد تمام ماہرین کا اتفاق ہے کہ فیس ماسک کرونا سے کافی حد تک تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن یہاں یہ بھی موضوع اکثر زیربحث رہتا ہے کہ کونسا ماسک زیادہ بہتر ہے اور کونسا نہیں۔ اس ضمن میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ہرقسم کے ماسک وبا کے خلاف فائدہ مند ہیں لیکن ان میں سب سے بہتر این 95 ماسک ہے۔

این 95 ماسک کی افادیت
اکثر ماہرین کے مطابق این 95 ماسک اس لیے بھی مؤثر ہے کیوں کہ اس میں ممکنہ طور پر 95 فیصد وائرس کو روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ماسک کی اصطلاح ہر اس چیز کے لیے استعمال ہوتی ہے جو چہرے کو ڈھانپنے کے لیے استعمال ہوسکے مگر اس کی افادیت کا انحصار اس کی قسم پر ہوتا ہے جیسے کہ این نائن ٹی فائیو ماسک ہے۔

سرجیکل ماسک کے فائدے
طبی ماہرین این 95 کے بعد سرجیکل ماسک کو وبا کے خلاف بہترین ماسک قرار دیتے ہیں، سرجیکل ماسک بھی کسی بھی طرح کے وائرس کے ذرات کو فلٹر کرنے کے لیے بہت موثر ہوتے ہیں۔ اس طرح کے ماسک زیادہ تر طبی عملے کو ضرورت پڑتی ہے کیوں کہ وہ اکثر مریضوں کے گرد گھرے رہتے ہیں۔

کپڑے کے ماسک بھی وائرس کو روکتے ہیں
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کے بنے ماسک بھی کرونا کے خلاف پر اثر ثابت ہوتے ہیں، اگر یہ ماسک گندے ہوجائیں تو انہیں دھو کر پہنا جاسکتا ہے لیکن این 95 اور سرجیکل ماسک کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ کپڑوں کی زیادہ تہہ سے بنے ماسک کرونا کے خلاف اور پھرپور انداز میں کام آسکتے ہیں، لہذا ہرقسم کے ماسک استعمال ہوسکتے ہیں۔

فیس ماسک کے دو حیران کن فوائد
اگر آپ کرونا کے مریض ہیں تو اس طرح آپ کا وائرس دوسرے تک منتقل نہیں ہوگا اور اگر آپ صحت مند ہیں لیکن ماسک پہن رکھا ہے تو وبا آپ میں داخل نہیں ہوسکے گی، دونوں صورتوں میں ماسک کے فوائد ہیں، زیادہ تر افراد اس لیے بھی ماسک نہیں پہنتے کیوں کہ انہیں لگتا ہے وہ صحت مند ہیں۔

فیس ماسک سے متعلق تحقیقی رپورٹس
طب کی دنیا سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک پر تحقیق کرنا ادویات اور ویکسینز سے مشکل ہوتا ہے، کیوں یہ اس تحقیق میں مشاہدہ کرنا ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کرونا کے شکار دو ہیئر ڈریسر کے 67 صارفین اس لیے مہلک وائرس سے بچ گئے کیوں یہ وہ لوگ ماسک استعمال کرتے ت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں