0

چلغوزے کی فی کلو قیمت کتنے ہزار روپے ہوگئی؟جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ڈرائی فروٹ میں چلغوزہ 9 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گیا، پستہ، بادام، اخروٹ، خشک خوبانی، کھجور، کاجو، مونگ پھلی، خشک انجیر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اشیاء خورونوش کے ساتھ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح جڑواں شہروں میں شدید سردی کی لہر کے دوران ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ڈرائی فروٹ کے تاجروں نے من مانا اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں