0

اسٹیبلشمنٹ کا حکومت اور اپوزیشن میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کروانے کا امکان پاکستانیوں کے لئے سب سے اہم خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ کا حکومت اور اپوزیشن میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کروانے کا امکان ہے، سینئر تجزیہ کا رسہیل وڑائچ نے کہا کہ ماہ دسمبر اور جنوری اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کیلئے فیصلہ کن ہیں،لانگ مارچ کو صوبے نہیں روکیں گے، سارا دباؤ اسلام آباد اور راولپنڈی پر آجائیگا، لیکن تیسرا فریق نہیں چاہے گا کہ سیاسی مذاکرات بھی وہ کریں۔
سینئر تجزیہ کار نے روزنامہ جنگ میں شائع اپنے کالم کو ٹویٹر پر شیئر کیا،جس میں سہیل وڑائچ نے پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک اور حکومت کے لائحہ عمل سے متعلق بیان کیا کہ ماہ دسمبر اور جنوری کو اپوزیشن نے اپنی احتجاجی تحریک کے فیصلہ کن اقدامات کیلئے طے کررکھا ہے۔انہی مہینوں میں لاہور کا جلسہ ہوگا اور پھر معاملہ لانگ مارچ کی طرف چلا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے ابھی سوائے پکڑ دھکڑ کے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔توقع یہ ہے کہ لانگ مارچ سے قبل ہر صورت مذاکرات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں