اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور ندیم افضل چن کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر وزیر اعظم نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد سعید اور ندیم افضل چن میں تلخ کلامی فیصل آباد پھنڈی بھٹیاں موٹروے کے معاملے پر ہوئی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے پر رقم وصولی کے دوران لوگ گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں لیکن وزارت مواصلات اس پر کچھ نہیں کرتی اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان بھی بے بس دکھائی دیے اور روک ٹوک کرتے رہے.
