0

سرکاری محکموں میں بھرتیاں ، نوجوانوں کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیاہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ منگوا لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے ، گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک نوکریوں پر سے پابندی اٹھائی جاسکتی ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کی پالیسی پر رپورٹ منگوا لی ہے جبکہ محکمہ خزانہ کو سرکاری اداروں میں بھرتیوں کی نوعیت کے اعتبار سے پابندی کے اطلاق کو واضح کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں