0

چودھری شجاعت،پرویزالٰہی کا سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال کر اظہار تعزیت کیا، چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ کی والدہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، نوازشریف نے کہا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ق لیگ کی قیادت چودھری شجاعت،چودھری پرویزالہٰی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا۔
چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپ کی والدہ سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں، انتہائی پیار کے ساتھ پیش آتی تھیں۔اس موقع پرچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دعا ہے اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں