0

وحشی درندوں کی شامت آگئی ، زیادتی کے مجرمان کو کیا سزا دی جائے گی ؟ وفاقی کابینہ نے قانون لانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈییسک )وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی ، اجلاس میں مجرمان کی سخت سزاﺅں پر مشتمل سفارشات کی منظور ی دیدی گئی ہے جبکہ زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم
عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے ، قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے ، عوام کے تحفظ کیلئے واضح اورشفاف اندازمیں قانون سازی ہوگی، یقینی بنایا جائےگاکہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں