0

سعودی عرب کے آئل پلانٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ، زور دا ر دھماکہ ، آگ بھڑک اٹھی

ریاض (شاہ جہاں شیرازی )سعودی عرب کے شہر جدہ کے شمالی علاقے میں آئل پلانٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں آئل ڈسٹری بیوشن پلانٹ میں دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی تاہم اس پر قابو پا لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ یہ میزائل حملہ صبح تین بج کر 50 منٹ پر کیا گیا جس کے باعث فیول ٹینک میں آگ بھڑکی اٹھی ،یہ دھماکہ دہشتگرد حملے کا نتیجہ ہے ۔ بیان میں بتایا گیاہے کہ ریسکیو ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور حملے کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں