0

مسلم لیگ ن ریاض کا بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

ریاض (شاہ جہان شیرازی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال پر مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا. اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس سمیت ڈاکٹر محمود احمد باجوہ، مخدوم امین تاجر، ملک احمد حسین، عابد حسین بھٹی، علی ارشد گوندل نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شریف فیملی کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک محترمہ شمیم اختر کی مغفرت فرمائے اور شریف فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے.

مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ محترمہ شمیم اختر ایک بہادر خاتون تھیں غیر سیاسی ہونے کے باوجود ان کا سیاسی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے نہایت دوراندیشی کے ساتھ میاں نوازشریف کا ساتھ دیا اور انہیں ہر مشکل وقت میں مفید مشوروں سے نوازا، مریم نواز شریف نے نوازشریف کو والدہ کی میت کے ساتھ وطن واپس نا آنے کا مناسب مشورہ دیا ہے اور اس فیصلے کا تمام مسلم لیگی کارکنان خیر مقدم کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اپنا علاج مکمل کروانے کے بعد وطن واپس آئیں تاکہ وہ پاکستان میں رہ کر بہتر انداز کے ساتھ سیاست کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں