0

سابق نیول چیف ،سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری انتقال کرگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق نیول چیف ،سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری انتقال کرگئے، فصیح بخاری کی نماز جنازہ کل بعدنماز عصر چک شہزاد مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ ایڈمرل فصیح بخاری (دومئی1997 تا2 اکتوبر1999 ) پاک بحریہ کے چودہویں سربراہ بنے ،ایڈمرل فصیح بخاری نے یکم جنوری 1959 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965 اور 1971 اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 10نومبر 1994 کو پاکستان بحریہ کے چیف آف سٹاف بنے اور 2 اکتوبر 1999 کو جنرل پرویز مشرف کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنائے جانے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں