0

سیکیورٹی فورسزکا کامیاب آپریشن،پاکستان میں دہشتگردی کرانیوالا ‘’را’’کا نیٹ ورک تباہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی فورسز باجوڑ میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے گاﺅ ں تنگی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا ہلاک ہو گئے ۔ہلاک دہشت گردباجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر نے بتا یا کہ ہلاک دہشت گردسرکاری حکام،شہریوں کیخلاف دہشت گردکارروائیوں میں ملوث تھے،یہ نیٹ ورک مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کررہاتھا،یہ دہشت گرد نیٹ ورک سرحدپارراسے براہ راست ہدایات لے رہاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں