0

اس سال تعلیمی ادارے بغیر امتحان بچوں کو پاس کریں گے یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا،والدین اوربچوں کے کام کی خبر آ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)اس سال تعلیمی ادارے بغیر امتحان بچوں کو پاس کریں گے یا نہیں؟ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، جانیئے،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کسی صورت بغیر امتحانات کے کلاسز میں بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے وفاق کے تحت محکمہ تعلیم کے حوالے سےوفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت وزیر تعلیم سندھ منعقدہ این سی او سی کے اجلاس میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں بلکہ وہ تمام پرائمری اسکولز جن میں انرولمنٹ 73 فیصد ہے اس کو بند کیا جائے جبکہ چھٹی کلاس اور اس سے آگے کی تمام کلاسز کو جاری رکھا جائے ۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات جون میں نہ لینے کا فیصلہ کیا جائے بلکہ اس کو ہولڈ کیا جائے اور آگے کی صورتحال کو دیکھ کر بعد میں فیصلہ کیا جائے، اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیوشن اور کوچنگ سینٹرز کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں