0

سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے نئے احکامات جاری

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اور نجی دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے احکامات جاری کردیے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ 31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں