28

کورونا میں مبتلا مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز شیرازی بارے تشویش ناک خبرموصول جیالوں کے لئے بڑی خبر

کراچی (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے سماجی بہبود اعجاز شاہ شیرازی کو طبیعت ناساز kہونےکے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔مشیر وزیر اعلیٰ سندھ کے بھتیجے امیر حیدر شیرازی کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کو انتہائی نگہداشت کے شعبے ( آئی سی یو) میں منتقل کیاگیا ہے۔امیر حیدر شیرازی کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کچھ دن قبل کوروناوائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اعجاز شاہ شیرازی کے اہلخانہ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں