53

وزیراعظم کی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے وسرے مرحلے میں احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے، پاکستان نے پہلے مرحلے میں کورونا پر جس طرح قابوپایا، پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اعجاز شاہ، اسد عمر،خسروبختیار، حماد اظہر، شبلی فراز، علی محمد خان ، عبدالرزاق داؤد، ثانیہ نشتر ، ڈاکٹر فیصل سلطان شریک ہوئے۔
اجلاس میں این سی اوسی کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو کورونا کے پھیلاؤ، قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے تمام اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں قابل تقلید حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں