0

پہلے ہیلتھ ورکرز، بوڑھوں و بیماروں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی حکومت نے اب تک کا شاندار اعلان کر دیا

لندن(ویب ڈیسک)بیلجیئم میں سب سے پہلے اسپتالوں میں کام کرنے والے عملے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائی جائے گی۔یہ اعلان بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر دی کرو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال مارچ، اپریل تک ویکسین دستیاب ہو سکے گی۔ لیکن یہ سب سے پہلے ہیلتھ سیکٹر میں کام کرنے والے عملے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور معاشرے کے وہ افراد جن کی مختلف وجوہات کی بنا پر جسمانی قوت مدافعت انتہائی کم ہے، انہیں یہ ویکسین دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں