0

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بارے تشویش ناک خبرموصول جیالوں سے دعائوں کی اپیل کر دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت بگڑنے پر کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں اسلام ابائی ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے ، تاہم ان کی طبیعت بگڑنے پر 22 نومبر کو انہیں دوبارہ ہسپتال داخل کروایا گیا ، اس لیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں