0

محمد بن سلمان سے اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات پر سعودی وزیرخارجہ نے خاموشی توڑ دی

ریاض (شاہ جہاں شیرازی) سعوی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات کی تردید کردی۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کے دورہ کے دوران ولی عہد اور اسرائیلی حکام کی ملاقات کی رپورٹس دیکھی ہیں، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، صرف امریکی اور سعودی حکام ملاقات میں موجود تھے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردید کردی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور نیتن یاہوملاقات کی خبر لیک کرناغیرذمہ دارانہ اورپریشان کن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں