76

یا اللہ رحم پاکستان کے ایک حصہ میں اچانک دھنگا فساد شروع ہو گیا،احتجاج، دفتر گاڑیاں نذرآتش فوج طلب کر لی گئی

گلگت(فائق استوری) گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کا آفس اور چار گاڑیاں جلا دیں، مظاہرین نے فائر بریگیڈ کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا، علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کنٹرول کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

گلگت بلتستان کے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ شہر کے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ہم شرپسند عناصر کے خلاف مکمل تیار ہیں۔ نامعلوم لوگوں نے شہر میں 3 سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔ فاریسٹ آفس پر لگانے والی آگ پر بھی فوری قابو پا لیا ہے۔ پولیس ملوث افراد کے خلاف سرگرم عمل ہو چکی ہے، جلد گرفتار کرینگے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ شیری رحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کارکن گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کرنا قابل مذمت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں