0

ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے ، بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا۔ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع ہو گئ ہےتفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں اگر اہم فیصلے نہ کئے گئے تو بیماری کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، اور اگر کورونا کے کیسز مزید بڑھے تو اس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتاہے ، اسی بناء پر این سی اوسی کے اجلاس میں عالمی وباء کی نوعیت پر بات کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ نومبر سے بچے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی ، تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے ، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے ،11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں