0

جہانگیر خان ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی کارکنوں کے بھنگڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین شوگر ملز کو بھجوائے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز نے درخواست میں کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 سالوں کا آڈٹ شروع کر دیاگیا ہے، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کے نوٹس کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کئے، جنہوں نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں