0

مسیحا بھی کورونا کے نشانے پر ، 75 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس عالمی وباء کا شکار انتہائی تشویش ناک خبر

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عالمی وباء کورون وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ان میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس بھی شامل ہیں جہاں صوبہ خیبر پختونخوا میں دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 8 ٹی ایم اووز ، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف بھی شامل ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں