0

حکومت کا ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان۔کتنے ماہ کی چھٹیاں دیدی گئیں ؟ صوبوں اور وفاق کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلان کردیاگیا،والدین اور بچوں کیلئے شاندار خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے کورونا کے باعث ملک بھر میں 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرآن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبرسے بچے گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،آن لائن اورہوم ورک کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں