0

بد بخت بیٹے نے کس کے لئے باپ کو قتل کر دیا یہ جان کر ہر دل خون کے آنسو روئے گا

ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر نئی دہلی میں ایک نوجوان نے ہمدردی کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کے لیے اپنے والد کو قتل کر دیا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ میرا باپ سرکاری ملازم تھا ، میں نے اُن کو اس لیے قتل کیا کہ اُن کی جگہ نوکری مجھے نوکری مل جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ کے علاقہ رام گڑھ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 35 سال ہے، اس 35 سالہ شخص کا باپ سینٹرل کول فیلڈ لمیٹڈ (سی سی ایل) میں کام کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا باپ 55 سالہ کرشنا رام کی لاش سی سی ایل کی ورکشاپ میں گلہ کٹی برآمد ہوئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں