0

وزائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کب تک بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے والدین کے لئے تشویش ناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں وزائے تعلیم نے ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کردی ،اجلاس میں25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے،اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کئے جائیں ۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس جاری ہے ،صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے،اس کے علاوہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں موسم سرما کی جلد اور معمول سے زائد تعطیلات کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوگا،وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں